مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے امیرالمومنین حضرت علیؓ کی شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت علیؓ کی پوری زندگی حق، عدل، شجاعت اور انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہے۔ آپؓ نے ہمیشہ ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی اور معاشرے میں انصاف، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں حضرت علیؓ کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے سچائی، دیانتداری اور عدل و انصاف کے اصولوں کو اپنی زندگیوں میں اپنانا چاہیے۔ یہی وہ راستہ ہے جو ایک مضبوط، پرامن اور باوقار معاشرے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پوری امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم ہستی کی سیرت سے سبق حاصل کریں اور اتحاد، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت علیؓ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
