کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت کا دل دہلا دینے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس سانحے نے ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی تنہائی، معاشرتی بے حسی، معاشی مشکلات اور انسانی رشتوں میں کم ہوتی ہوئی ہمدردی کے حوالے سے کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مبینہ طور پر سامنے آنے والے خط میں مدد کے لیے لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے، مایوسی اور تنہائی کا ذکر ایک ایسے معاشرتی المیے کی...