بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 9 بیگناہ شہریوں کو شناخت کے بعد بس سے اتار کر سفاکی سے شہید کر دیا گیا یہ انسانیت سوز سانحہ نہ صرف پوری قوم کے لیے صدمہ ہے بلکہ قومی یکجہتی پر ایک گھناؤنا وار بھی ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان دشمن عناصر کی مایوس کن کوششیں ہیں...