چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز کے پیشِ نظر “متفقہ 14 نکات” قوم کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔ یہ نکات کسی ایک جماعت یا فرد کا ایجنڈا نہیں بلکہ پاکستان کو درست سمت میں لے جانے کے لیے ایک سنجیدہ قومی فریم ورک ہیں۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور بقا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں۔ اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جاتی...