0092-313-5000-734    
Jobs  |   25 May 2026

بلوچستان میں ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

| 25 May 2026  

مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین *محمد عبدالمتین ہاشمی* نے بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی جانوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ یہ ملک کے امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے خلاف ایک سازش ہے۔ پاکستان کے عوام ایسے عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

محمد عبدالمتین ہاشمی نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

*پاکستان کا امن، اتحاد اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔*

مکمل پاکستان پارٹی