28 مئی یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب ہمارے عظیم سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے اتحاد و عزم کی مثال قائم کرتے ہوئے وطنِ عزیز کو ناقابلِ تسخیر دفاعی قوت بنایا۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کسی بھی دشمن کے سامنے جھکنے والا ملک نہیں بلکہ اپنے دفاع، خودمختاری اور قومی وقار پر ہر قیمت پر پہرہ دینے والی قوم ہے۔
آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم ملکی سلامتی، اتحاد، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے اور پاکستان کو دنیا کی عظیم طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
یومِ تکبیر پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
پاکستان زندہ باد 
پیغام از:
سیف الرحمن بھٹی
مرکزی نائب صدر
مکمل پاکستان پارٹی

0092-313-5000-734
