عبداللہ حمید گل نے اپنی تقریر میں نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے ک تنقید کی ان کو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے رہن سہن کے بارے میں بتا کر ان پر عمل کرنے کو کہا کیونکہ اس طرح دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور اپنی ضروریات زندگی کو محدود رکھ کر محدود وسائل میں پورا کرنے کو کہا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ مرد اور عورتیں کس طرح مل کر اپنے ملک کو ترقی دے سکتے ہیں
اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنے سے کامیاب لوگوں یا کامیاب ملکوں کے پیچھے نہیں چلنا بلکہ ان کی کامیابی کی وجہ کو تلاش کرنا ہے اور کہا کہ ہمیں اللہ کی ہر نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے اور سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر آپس میں پیار ومحبت سے رہنا چاہیے اور سب کو مل کر ملک کی معاشی معاشرتی کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں اور ساتھ میں شوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرنے کی تنقید کی اپنی تقریر کا اختتام محمد عبد ا لمتین ہا شمی کی کوششوں ،خدمات اور محنت کو سہراتے ہوئے کیا
تقریب سے ایم پی اے تحسین فواد، اے ڈی سی عبداللہ خان اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا