0092-313-5000-734    
Jobs  |   15 Nov 2025

مکمل پاکستان پارٹی (MPP) کے چیئرمین کا بیان

| 13 Nov 2025  
مکمل پاکستان پارٹی (MPP) کے چیئرمین کا بیان
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت کی سیاست کا خاتمہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ آج ہر کوئی خود کو نیک اور درست سمجھ کر دوسروں پر انگلی اٹھا رہا ہے، جبکہ اصل اصلاح اپنی ذات سے شروع ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم انکساری اپنانی ہوگی — اور یہ انکساری صرف زبانی نہیں بلکہ دل سے ہونی چاہیے۔ جب تک ہم ایک دوسرے کے لیے برداشت اور احترام پیدا نہیں کریں گے، حقیقی اتحاد ممکن نہیں۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی کا مقصد سیاست میں برداشت، شرافت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اختلافات کو بھلا کر ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے ایک ہو جائیں۔
03703496933head office
Email: mpp42229@gmail.com