پنڈ بیگوال میں کوآرڈینیٹر ٹو اسلام آباد مکمل پاکستان پارٹی محترم راحت ہاشمی صاحب کی علاقہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ظفر اقبال صاحب سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مکمل پاکستان پارٹی کے منشور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کوآرڈینیٹر راحت ہاشمی صاحب نے راجہ ظفر اقبال صاحب کو چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔
راجہ ظفر اقبال صاحب نے دعوت کو بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی ہی عام آدمی کی امید ہے، انشاءاللہ میں اپنی برادری اور دوستوں سمیت پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور ہر فورم پر بھرپور ساتھ نبھاؤں گا۔ انہوں نے راحت ہاشمی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر راحت ہاشمی صاحب نے کہا کہ راجہ ظفر اقبال جیسی قدآور شخصیت کی شمولیت سے پنڈ بیگوال میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
جاری کردہ: مرکزی میڈیا سیل – مکمل پاکستان پارٹی اسلام آباد
0092-313-5000-734
