چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے ماہ صیام کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک محض عبادات،روزوں اور روحانی ریاضت کا مہینہ نہیں بلکہ یہ انسانیت،مساوات،برداشت اور انسانی حقوق کے تحفظ کا ایک جامع پیغام بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے،یہ مقدس مہینہ انسان کو صرف اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی دعوت نہیں دیتا بلکہ معاشرے میں انصاف،ہمدردی اور انسان دوستی کے عملی مظاہرے کی تعلیم بھی دیتا ہے،ماہ صیام اس تعلیم کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہر انسان عزت و احترام کا مستحق ہے خواہ اس کا مذہب، رنگ،نسل یا معاشی حیثیت کچھ بھی ہو،روزہ انسان کو بھوک اور پیاس کا احساس دلا کر غریب اور محروم افراد کے دکھ درد سے آشنا کرتا ہے تاکہ صاحبِ حیثیت افراد معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کو سمجھ سکیں۔
رمضان ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھوک، غربت، ناانصافی اور استحصال کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں اگر ایک طرف عبادت گاہیں آباد ہوں لیکن دوسری طرف انسان بنیادی حقوق سے محروم ہوں تو رمضان کے پیغام کی روح ادھوری رہ جاتی ہے
آج کے دور میں جب دنیا جنگوں،نفرتوں اور معاشی ناہمواریوں کا شکار ہے، رمضان المبارک امن،رواداری اور انسانی وقار کے تحفظ کا عالمی پیغام بن کر سامنے آتا ہے،یہ مہینہ ہمیں سکھاتا ہے کہ طاقتور کمزور کا سہارا بنے،خوشحال محتاج کا ہاتھ تھامے اور معاشرہ انصاف و مساوات کی بنیاد پر قائم ہو۔
میڈیا سیل مکمل پاکستان پارٹی
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
