راولپنڈی: مکمل پاکستان پارٹی کی قیادت نے تنظیمی امور کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں ریحان احمد مجید ہاشمی کو راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ریحان احمد مجید ہاشمی نے اپنے بیان میں پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی اور پوری قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے سونپی گئی اس ذمہ داری کو وہ دیانت، محنت اور اخلاص کے ساتھ نبھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی کے نظریات اور منشور کو عوام تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ وہ راولپنڈی میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے، کارکنوں کو منظم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
ریحان احمد مجید ہاشمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں ملک میں مثبت سیاسی کردار ادا کرنے اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے

0092-313-5000-734
