مکمل پاکستان پارٹی نے اپنی یوتھ کو “رہبر” کا نام دے دیا
اسلام آباد:
Mukamal Pakistan Party کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے نوجوان کارکنان کو باضابطہ طور پر “رہبر” کا نام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی قیادت کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں میں نوجوانوں کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مکمل پاکستان پارٹی نے اپنے نوجوانوں کو رہبر کا لقب دیا ہے، جس کا مطلب ہے رہنمائی کرنے والے اور ملک کے بہتر مستقبل کی سمت دکھانے والے نوجوان۔
پارٹی کے مطابق رہبر وہ نوجوان ہوں گے جو پاکستان میں مثبت سیاست، قومی یکجہتی، نظم و انصاف اور ترقی کے پیغام کو عام کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو قومی تعمیر اور مثبت سیاسی کردار کے لیے متحرک کرنا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رہبر مکمل پاکستان پارٹی کی طاقت ہوں گے اور مستقبل میں پارٹی کے نظریے کو پورے ملک میں آگے بڑھائیں گے۔
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
