مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے عالمی یومِ خواتین پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے۔اس دن کا مقصد خواتین کے حقوق،عزت،وقار اور معاشرے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔جدید دنیا میں اس دن کو خواتین کی آزادی، برابری اور سماجی انصاف کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے اگر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خواتین کے مقام و مرتبے کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی خواتین کو وہ حقوق عطا کر دیے تھے جن کے لیے آج دنیا آواز اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کی حیثیت سے انتہائی بلند مقام دیا ہے۔ ماں کے بارے میں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے اسی طرح بیٹیوں کی اچھی پرورش کو جنت کا ذریعہ قرار دیا گیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں عورت کو محض ایک فرد نہیں بلکہ خاندان اور معاشرے کی بنیاد سمجھا گیا ہے۔
چئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی یومِ خواتین ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ عورت کی عزت، تعلیم، تحفظ اور ترقی صرف کسی ایک دن کا موضوع نہیں بلکہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے۔اسلام کی حقیقی تعلیمات اگر معاشرے میں نافذ ہو جائیں تو خواتین کو عزت، تحفظ اور مساوی مواقع خود بخود حاصل ہو سکتے ہیں اور اسلامی معاشرے میں موجود خواتین کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ دنیا کے کسی بھی نظریے سے کم نہیں بلکہ زیادہ متوازن اور باوقار ہے۔ لہٰذا عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ اسلامی اصولوں کی روشنی میں خواتین کے حقوق کا احترام کریں اور انہیں معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریں۔
میڈیا سیل مکمل پاکستان پارٹی
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
