مکمل پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر سیف الرحمن بھٹی نے بھارت، انڈین میڈیا اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی قیادت کو سخت اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دھمکیاں دینے والے اپنے انجام کو یاد رکھیں۔ پاکستانی قوم نہ کبھی جھکی ہے اور نہ ہی کسی دھمکی سے خوفزدہ ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی، جھوٹا پروپیگنڈا اور جنگی شور شرابہ صرف اپنے عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش ہے۔ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان ایسا جواب دے گا کہ دہلی کے ایوانوں میں بھی خوف کی آواز سنائی دے گی۔
سیف الرحمن بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی افواج، نوجوان اور پوری قوم دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت یہ یاد رکھے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو جواب ایسا ہوگا جو تاریخ میں مثال بن جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت اپنی عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقیقت کا سامنا کرے، کیونکہ پاکستان کے دفاع، خودمختاری اور قومی وقار پر حملہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ دشمن کی ہر دھمکی کا جواب طاقت، اتحاد اور غیرتِ ایمانی سے دیا جائے گا۔

0092-313-5000-734
