راولپنڈی ( عبدالہادی قریشی)
مسلم لیگ ن کے رہنماء سجادخان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 18 اوردانیال چوہدری نے پی پی 19کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں ان دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کے دونوں حلقے سے کاغذات نامزدگی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے حکم پرکروائے ہیں مرکزی قیادت نے دونوں امیدواروں کوہدایت کی وہ پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات جمع کروادیں اورپارٹی ٹکٹ کافیصلہ مرکزی قیادت کرے گی جوہم امیدواروں کوتسلیم کرناپڑے گایہ کاغذات جمع کرانے کا مقصدبعض حلقوں کی جانب سے ٹکٹ ملنے اورنہ ملنے کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کرنے اورمختلف قیاس آرائیوں کے خاتمہ کرنابھی ہے اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدسجادخان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے اپنی مرکزی قیادت کے حکم پر پی پی 18سے کاغذات جمع کرائے ہیں ہم راولپنڈی میں 2024ء کاالیکشن مل کرلڑیں گے اورراولپنڈی کومسلم لیگ ن کاگڑھ ثابت کیاجائے گااوراپنے سیاسی مخالفین کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کی جائیگی جب ہم سب مسلم لیگی امیدوارمتفقہ اورمشترکہ کاز کیلئے الیکشن لڑیں گے تودنیاکی کوئی مسلم لیگی امیدواروں کوشکست نہیں دے سکے گی میری کوشش ہے کہ راولپنڈی میں پارٹی کی گروپ بندی اور انتشارختم ہواورمخالفین کوسیاسی فائدہ نہ پہنچے سجادخان نے واضح کیاکہ میں 2018ء میں این اے 60کے الیکشن میں اپنے مخالفین کوٹف ٹائم دے کرواضح اکثریت سے جیت رہاتھالیکن مجھے دھاندلی سے ہروایاگیااوراب این اے 57کے عوام اس امرکے منتظرہیں کہ میں اس حلقے سے قومی اسمبلی کاالیکشن لڑوں اوروہ مجھے منتخب کرکے سیاسی مخالفین سے ماضی کی زیادتی کابدلہ لیں سجادخان نے کہاکہ ٹکٹ کے حوالے سے مرکزی قیادت کافیصلہ ہم تمام امیدواروں کوتسلیم کرناپڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔