چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں انہیں عوام، دوستوں اور مختلف طبقوں سے بے شمار کالیں موصول ہو رہی ہیں۔ کچھ لوگ یہ رائے دے رہے ہیں کہ سیاست میں آنے سے ان کی سوشل ورک کی شناخت متاثر ہو سکتی ہے، مگر چیئرمین کا کہنا ہے کہ سیاست دراصل خدمت کا ایک وسیع تر میدان ہے، اور اگر نیت صاف ہو تو سیاست بھی عبادت بن جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “یہ وقت ثابت کرے گا کہ ہم سیاست میں کس طرح آگے بڑھتے ہیں، لیکن ایک بات طے ہے — ہم اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چاہے راستہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، ہم دیانت، شفافیت اور اصولی سیاست کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”
چیئرمین نے کہا کہ آج کے پاکستان میں سیاست اکثر دولت اور ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، لیکن مکمل پاکستان پارٹی کا مقصد اس روایت کو بدلنا ہے۔ “ہم سیاست کو کاروبار نہیں بلکہ عوام کی امانت سمجھتے ہیں۔ اختیار رکھنے والے افراد کو آسانی اور انصاف کا ذریعہ بننا چاہیے، نہ کہ ذاتی مفاد کا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اصولی سیاست ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، مگر جو نیت خالص رکھتا ہے، اللہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ “ہم جانتے ہیں کہ اس سفر میں مشکلات آئیں گی، مگر ہمارا عزم پختہ ہے۔ ہم پاکستان میں شرافت، قانون، شفافیت اور قومی وحدت پر مبنی سیاست کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔”
آخر میں چیئرمین نے کہا:
“ہماری سیاست ذاتی مفاد کے لیے نہیں، قوم کی بھلائی کے لیے ہے۔ ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل ہی وہ ستون ہیں جن پر پاکستان کا روشن مستقبل کھڑا ہو سکتا ہے۔ ان شاءاللہ، ہم اسی راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔”
03703496933head office
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
