آج کوآرڈینیٹر ٹو چیئرمین سرفراز ہاشمی کی علی پور چٹھہ پنجاب میں چوہدری طاہر بھنڈر صاحب ناصر خان ہری پور والے اور جلال خان سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات ملکی سیاسی صورتحال اور مکمل پاکستان پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرفراز ہاشمی نے پارٹی کا ویژن چوہدری صاحب کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور صرف اقتدار نہیں بلکہ خدمت ہے۔ ہمارا ویژن تین نکات پر مبنی ہے:
1. خوشحال کسان، خوشحال پنجاب: کسان کو اس کی فصل کا پورا معاوضہ اور نوجوان کو روزگار کی فراہمی۔
2. تعلیم اور صحت سب کے لیے: ہر تحصیل میں معیاری تعلیم اور مفت علاج کی سہولیات۔
3. انصاف اور میرٹ کا نظام: سفارش نہیں، صرف قابلیت – تھانہ، کچہری میں عام آدمی کی عزت۔
چوہدری صاحب نے سرفراز ہاشمی کے ویژن کو سراہا اور پارٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باکردار اور نظریاتی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

0092-313-5000-734
