کراچی:* سیاسی و سماجی شخصیت *فرخ احمد راجپوت* نے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی *محمد عبدالمتین ہاشمی* سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، کراچی کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران کراچی میں مکمل پاکستان پارٹی کے سیاسی کردار اور مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اس امر پر بات چیت کی گئی کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اہم سیاسی و سماجی شہر بھی ہے، اس لیے شہر کے عوامی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور سیاسی معاملات کو سنجیدگی سے سمجھنا اور ان کے عملی حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ضروری ہے۔
فرخ احمد راجپوت نے مکمل پاکستان پارٹی کے وژن اور سیاسی و سماجی جدوجہد کے حوالے سے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی سے تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں شخصیات نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور مستقبل کے سیاسی منظرنامے پر بھی اپنی آرا کا اظہار کیا۔
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں عوامی مسائل کے حل، سیاسی شعور، قومی یکجہتی اور مثبت سیاسی کردار کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مکمل پاکستان پارٹی عوامی رابطے اور عملی سیاست کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں شخصیات نے باہمی رابطے اور ملکی و عوامی امور کے حوالے سے مثبت تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

0092-313-5000-734
