0092-313-5000-734    
Jobs  |   30 Sep 2026

لاہور آمد پر چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا پرتپاک استقبال

| 30 Sep 2026  

مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی لاہور کے دورے پر پہنچے، جہاں لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر سیف الرحمن بھٹی، لاہور کے نائب صدر رانا زوہیب امتیاز، صیام صاحب اور مبشر صاحب موجود تھے۔ پارٹی ذمہ داران نے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔

چیئرمین کی آمد پر کارکنان کا جوش و خروش اور محبت قابلِ دید تھی۔ اس موقع پر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، باہمی رابطے اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

مکمل پاکستان پارٹی اپنے عہدیداران اور کارکنان کے باہمی اتحاد، رابطے اور منظم جدوجہد کے ذریعے قومی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے