مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کے دورۂ لاہور کے موقع پر پارٹی عہدیداران کارکنان اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے ساتھ ایک اہم اور بھرپور ملاقات ہوئی۔ ملاقات کا ماحول نہایت خوشگوار، دوستانہ اور پُرجوش رہا، جہاں شرکاء نے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔
ملاقات میں پارٹی میں حال ہی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ نئے ساتھیوں نے مکمل پاکستان پارٹی کے وژن، منشور اور پاکستان کے لیے ایک جامع قومی سوچ کو سراہتے ہوئے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بالخصوص پاکستانی روپے کے نشان کے تعارف کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس اقدام کو پاکستان کی قومی شناخت اور معاشی شعور کے حوالے سے ایک اہم موضوع قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ قومی کرنسی کے حوالے سے اپنی واضح شناخت کے تصور پر سنجیدہ بحث وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات میں کاروبار، معیشت، نوجوانوں کے لیے مواقع، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سمیت مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی کے لیے کاروباری طبقے، نوجوان نسل اور عوام کو عملی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور موجودہ سیاسی و معاشی حالات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے مختلف مسائل کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں جبکہ چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے پارٹی کے وژن اور مستقبل کے لائحۂ عمل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں نئے اور پرانے ساتھیوں کی شرکت نے اس بات کو نمایاں کیا کہ مکمل پاکستان پارٹی اپنے وژن، منشور اور قومی معاملات پر گفتگو کے ذریعے مختلف طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے اپنی تنظیمی سرگرمیاں آگے بڑھا رہی ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی — ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل؛ مستقبل ہمارا

0092-313-5000-734
