0092-313-5000-734    
Jobs  |   11 Oct 2026

گورنر راج کے حق میں مکمل پاکستان پارٹی کا واضح مؤقف

| 11 Oct 2026  
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ اگر امن و امان کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاستی رٹ قائم کرنے کے لیے ضروری ہے تو ہم اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
ہمارے نزدیک پاکستان کا امن، قومی سلامتی اور عوام کا تحفظ ہر سیاسی مفاد سے بالاتر ہے۔ کوئی بھی حکومت یا سیاسی جماعت ریاست کے امن و استحکام سے بڑھ کر نہیں ہو سکتی۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں؛ اب ان کی جان و مال کا تحفظ، پائیدار امن اور معمولاتِ زندگی کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ گورنر راج کا مقصد سیاسی انتقام نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی، دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہونا چاہیے۔ اس اقدام پر عمل درآمد آئینی تقاضوں، جمہوری اصولوں اور عوام کے بنیادی حقوق کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
پاکستان پہلے، عوام کا تحفظ پہلے، قومی سلامتی پہلے!
سیف الرحمن بھٹی
مرکزی نائب صدر
مکمل پاکستان پارٹی