0092-313-5000-734    
Jobs  |   11 Oct 2026

یوسی تراہیہ میں نوجوانوں کے لیے کھیل کے گراؤنڈز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے

| 11 Oct 2026  

راولپنڈی (نمایندہ خصوصی )خطہ پوٹھوہار کی ثقافت اور روایتی کھیل لمبی کبڈی والی بال ٹورنامنٹ ہماری پہچان ہیں: آفتاب قریشی

یوسی تراہیہ میں نوجوانوں کے لیے کھیل کے گراؤنڈز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے آفتاب قریشی
تفصیلات کے مطابق معروف سماجی و کاروباری شخصیت آفتاب قریشی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ پوٹھوہار کا مشہور اور روایتی ثقافتی کھیل لمبی کبڈی ہماری دھرتی کی پہچان اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا ذریعہ ہے۔ سالانہ عرس و میلہ بابا غلام نبی جی سرکار کے موقع پر 10 اکتوبر 2026 بروز ہفتہ، ٹھیک دوپہر 2 بجے، گاؤں نکڑالی میں دریائے سواں کے خوبصورت اور دلکش سنگم پر “آل پاکستان لمبی کبڈی ٹورنامنٹ” کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس تاریخی کبڈی ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے دور دور کے نامی گرامی اور نامور کھلاڑی شرکت کر کے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات، بشمول برگیڈیئر ظفر اور سردار تاج ہمایوں ایڈووکیٹ، بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ کھیل کے اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شائقینِ کبڈی ۔ تمام اہلیانِ نکڑالی کی جانب سے آنے والے معزز مہمانوں اور شائقین کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ آفتاب قریشی نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ کھیل نوجوانوں کی صحت، تندرستی اور جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ یونین کونسل تراہیہ میں نوجوانوں کی سہولت کے لیے کھیل کے باقاعدہ گراؤنڈز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ علاقائی ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔