0092-313-5000-734    
Jobs  |   11 Jun 2025

خطہ پوٹھوار کے عظیم صوفی بزرگ سلطان العارفین حضرت سائیں محمد اشرف بادشاہ سرکار رحمتہ اللہ کا 86واں سالانہ عرس مبارک سجادہ نشین پیر نسیم احمد ہاشمی قادری صاحب کی سرپرستی میں 21 جون 2025 کو تمیر گاؤں میں منعقد کیا جائے گا۔

| 30 May 2025  

خطہ پوٹھوار کے عظیم صوفی بزرگ سلطان العارفین حضرت سائیں محمد اشرف بادشاہ سرکار رحمتہ اللہ کا 86واں سالانہ عرس مبارک کی سرپرستی میں 21 جون 2025 کو تمیر گاؤں میں منعقد کیا جائے گا۔

سجادہ نشین پیر نسیم احمد ہاشمی قادری صاحب

اس موقع پہ ملک بھر سے عقیدت مند حاضری پیش کریں گے۔لہتڑار ، نکڑالی ،تختی راجگان، ترامڑی ، کلریاں ، تمیر گاؤں اور پوٹھی حضرت سائیں فضل دین سرکار کے دربار سے ڈالیاں پیش کی جائیں گی ۔اس موقع پہ زائرین پھولوں کی پتیاں اور چادریں بھی پیش کریں گے ۔ ڈالیوں والے حضرات دربار شریف داخل ہونے سے قبل سول پریڈ بھی کرتے ہیں اور سلامی کا انداز اختیار کرتے ہوئے دربار شریف میں پیش ہوتے ہیں ۔یہ منظر بہت منفرد ہوتا ہے۔ عرس مبارک کے دوران محفل ذکر ، محفل نعت اور محفل سماع بھی منعقد کی جاتی ہے۔ اس موقع پہ سجادہ نشین پیر نسیم احمد ہاشمی خصوصی درس و بیان کریں گے ۔ اس پروگرام میں کامرہ شریف کے سجادہ نشین سائیں خاور علی صاحب اور غوث آباد شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین سید سخی چن پیر شاہ صاحب خصوصی شرکت کریں گے ۔ راجہ خرم نواز چیئرمین داخلہ کمیٹی مہمان خصوصی ہوں گے ۔دیگر مہمانان گرامی میں پیر سید عازب لعل گیلانی و پیر سید مواہب لعل گیلانی آستانہ عالیہ غوث آباد شریف ، پیر عبد المتین ہاشمی قادری آستانہ عالیہ اڈیالہ روڈ ، پیر عبد المجید ہاشمی قادری ، پیر حافظ عامر چشتی و پیر شعیب چشتی، آستانہ عالیہ حافظ برکت علی چشتی سرکار شامل ہیں ۔پروگرام کے اختتام پہ سجادہ نشین پیر نسیم احمد ہاشمی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کریں گے ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *