لاہور میں مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے مکمل پاکستان پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد چیئرمین نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ مکمل پاکستان پارٹی کو قومی سطح کی ایک مؤثر اور مضبوط جماعت بنایا جائے گا اور پارٹی اپنے منشور کے مطابق آگے بڑھے گی اور اس پر عملی طور پر عمل کیا جائے گا۔
چیئرمین نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ پارٹی کی بنیاد اصول، نظم و ضبط اور عوامی خدمت پر رکھی گئی ہے اور ہر سطح پر ذمہ داری کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عام آدمی اور کاروباری طبقے دونوں کے مسائل کو سنجیدگی سے اجاگر کرے گی۔
اس موقع پر مکمل پاکستان پارٹی کے نائب صدر سیف الرحمن بھٹی اور سیکرٹری لاہور محمد جاوید اقبال سے بھی تفصیلی ملاقات کی گئی، جو خود بھی ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف کاروباری طبقوں کے نمائندوں نے بھی پارٹی دفتر میں چیئرمین سے ملاقات کی اور اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔
چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے ملاقات کے دوران یقین دلایا کہ مکمل پاکستان پارٹی جلد ہی گلوبل بزنس لیڈرز پینل کے لیے ممبرشپ کا آغاز کرے گی، تاکہ کاروباری برادری کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے جو کچھ ممکن ہوا، کاروباری طبقے کے مسائل اعلیٰ سطح تک پہنچائے جائیں گے اور عملی اقدامات کی کوشش بھی کی جائے گی۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

0092-313-5000-734
