چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی ، محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک کو سیاسی کشمکش نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔ اگر موجودہ حکومت کو معاملات چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تو مکمل پاکستان پارٹی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ریاست کو مضبوط کرنا ہے۔ اگر حکومت کو کسی بھی نوعیت کی مشاورت، پارلیمانی تعاون یا پالیسی سپورٹ درکار ہو تو مکمل پاکستان پارٹی ہر ممکن مدد کے لیے حاضر ہے۔ ہم اپوزیشن میں ضرور ہیں، لیکن اپوزیشن کا مطلب رکاوٹ ڈالنا نہیں ہونا چاہیے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم ایمان ،اتحاد، تنظیم اور عدل کی سیاست کرتے ہیں۔ ہمارا اصول ہے کہ جو بھی حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو، اسے کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ اگر کہیں کمزوری ہے تو اسے پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اصلاح کے ذریعے بہتر کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔ حکومت کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ ریاست کی نمائندہ ہوتی ہے۔ اس لیے مکمل پاکستان پارٹی ہر اس قدم کی حمایت کرے گی جو ملک کے استحکام، معیشت کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کامیاب ہو کیونکہ حکومت کی کامیابی ہی پاکستان کی کامیابی ہے۔ بے شک مکمل پاکستان پارٹی ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔۔
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
