سپریم کورٹ کے انتخابات کے موقع پر اہم ملاقات
لاہور میں سپریم کورٹ کے انتخابات کے موقع پر مکمل پاکستان پارٹی (MPP) لاہور کے مرکزی نائب صدر سیف الرحمٰن بھٹی صاحب، نائب صدر لاہور رانا زوہیب امتیاز صاحب اور سیکرٹری اطلاعات لاہور سیام نثار نے چوہدری مسعود گجر صاحب سے خصوصی ملاقات کی، جو سپریم کورٹ کے ایگزیکٹو ممبر کے انتخاب میں حصہ لے رہے تھے۔
اس موقع پر باہمی تبادلۂ خیال کیا گیا اور انتخابی عمل کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سیف الرحمٰن بھٹی صاحب، رانا زوہیب امتیاز صاحب اور سیام نثار نے شرکت کی۔
مکمل پاکستان پارٹی لاہور سیاسی و سماجی روابط، باہمی احترام اور مثبت جمہوری اقدار کو اہمیت دیتی ہے۔ ایسی ملاقاتیں باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور جمہوری عمل میں تعمیری کردار ادا کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
0092-313-5000-734
