0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Feb 2026

مکمل پاکستان پارٹی چیئرمین آفس تاریخ: 15 دسمبر 2025

| 15 Dec 2025  
میں، محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، پاکستان کے ہر شہری اور پارٹی کے معزز اراکین سے مخاطب ہوں۔ ہماری پارٹی کا مقصد ملک کی اصل شناخت، قومی اقدار اور ترقی کے اصولوں کو مضبوط بنانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری اور ہر رکن قومی فریضہ کو سمجھتے ہوئے ملک کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کردار ادا کرے۔
مکمل پاکستان پارٹی اردو زبان کو سرکاری اور قومی زبان کے طور پر فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہے تاکہ پاکستان کے ہر شعبے میں یکساں قومی شناخت قائم ہو اور ہر شہری کو اپنی زبان میں آگاہی اور رہنمائی حاصل ہو۔
ہم اپنے اراکین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ شفافیت، ایمانداری اور قومی خدمت کے اعلیٰ معیار کو اپنائیں، اور ہر کام میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پیش پیش رہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ مکمل پاکستان پارٹی ہر شہری کے لیے امید، رہنمائی اور مستقبل کی تعمیر کا مرکز بنے، تاکہ پاکستان ایک مضبوط، متحد اور جدید قوم کے طور پر دنیا کے نقشے پر اپنی پہچان قائم کرے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی
چیئرمین، مکمل پاکستان پارٹی
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com