0092-313-5000-734    
Jobs  |   16 Dec 2025

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے آنے والے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا

| 15 Dec 2025  
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے آنے والے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ ووٹ کو محض سیاست کی بات سمجھنا ایک سنگین غلط فہمی ہے۔ ووٹ دراصل ہر شہری کا ذاتی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے، جس پر وہ نہ صرف اپنے ضمیر بلکہ خدا کے حضور بھی جوابدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ووٹ کے نتیجے میں ایسے لوگ اقتدار میں آتے ہیں جو بدعنوانی، ناانصافی اور خدا کی نافرمانی کی راہ پر چلتے ہیں تو اس کی ذمہ داری صرف انہی پر نہیں بلکہ ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل، آنکھیں اور شعور دیا ہے تاکہ ہم خود سوچ کر، پرکھ کر اور سچ کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں، نہ کہ دوسروں کی اندھی تقلید میں اپنی ذمہ داری سے ہاتھ جھاڑ لیں۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتی ہے کہ ووٹ دیتے وقت ذاتی مفاد، وقتی نعروں اور دباؤ سے بالاتر ہو کر صرف حق، دیانت اور ملک کے مستقبل کو مدنظر رکھیں۔ یہی ایک باشعور قوم اور مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali town Adayala road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com