0092-313-5000-734    
Jobs  |   25 Feb 2026
Latest News
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی ، محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے ڈیرہ غازی خان میں چئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب کی ہدایت مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی قیادت میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس میں مظفرآباد (آزاد کشمیر) سے محمد منیر انجم اور ان کے دیگر ساتھیوں نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ماحولیاتی خطرات پر اہم کانفرنس – 13 فروری 2026 معروف قومی رہنما اور کمال فن ایوارڈ یافتہ شاعر ادیب اجمل خٹک مرحوم راولپنڈی … چئیرمین مکمل پارٹی پاکستان محمد عبدالمتین ہاشمی نے ممتاز صحافی و تجزیہ کار اور صدر پی ایف سی بابرمغل سے ملاقات 俾路支省当前的局势令人深切关注。该地区长期面临发展不足、社会剥夺以及信任缺失等问题,情况十分敏感。在这样的背景下,更需要通过理解、对话和公正来解决问题,而不是依赖强硬手段。马主席 پاکستان اس وقت مختلف چیلنجز سے گزر رہا ہے جن کا اثر براہِ راست عام شہری کی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ ایسے وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم تحمل، برداشت اور باہمی احترام کے ساتھ آگے بڑھیں۔

مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین کا اہم بیان

| 21 Nov 2025  
اسلام آباد: مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ملک کو فوری طور پر ایک ایسے معاشی ماڈل کی طرف جانا چاہیے جس میں پاکستان کو ٹیکس فری کنٹری بنایا جائے،دنیا کے دیگر کامیاب ٹیکس فری زونز کی طرز پر۔ انہوں نے کہا کہ ریاست صرف چند مخصوص ٹیکس برقرار رکھے، اور باقی تمام ٹیکس ختم کرے تاکہ کاروباری ماحول بہتر ہو، سرمایہ کاری بڑھے اور معیشت کو نئی سمت ملے۔
چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس میں نرمی کے ساتھ ساتھ ملک کی سیکیورٹی کو بھی مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کی طرز کی سیکیورٹی چاروں صوبائی دارالحکومتوں—کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ—کو بھی فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور صوبائی دارالحکومتوں میں داخلے کا نظام بھی اسلام آباد کے معیار کے مطابق سخت اور مؤثر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور مضبوط سیکیورٹی ہی پاکستان کو مستحکم بنا سکتی ہیں، اور مکمل پاکستان پارٹی ان دونوں محاذوں پر واضح اور عملی پالیسی رکھتی ہے۔
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com