مکمل پاکستان پارٹی کے ضلعی نائب صدر لورالائی سردار پائند خان کی زیرِ صدارت لورالائی میں ایک اہم تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں بہرام خان، گل محمد خان، برامدن خان، محمد خان جمال خان، محمد جمعہ، عظم خان، جمعرات خان، کمال خان، گلاب شاہ اور شعبان صاحب سمیت دیگر معزز افراد نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی کے وژن، پارٹی کے منشور اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو پارٹی کے بنیادی نظریے، اتحاد، مساوات، عدل، عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر سردار پائند خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی میں پارٹی کو مزید منظم اور مضبوط بنانے، عوام تک پارٹی کا پیغام پہنچانے اور مقامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔
چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کے وژن کے مطابق مکمل پاکستان پارٹی کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی کوششیں کرنا، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے آواز اٹھانا اور ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہر شہری کو عزت، مساوات اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔
میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی مضبوطی باہمی اتحاد، مسلسل رابطے، ذمہ داری اور کارکنوں کی فعال شرکت سے ممکن ہے۔ شرکاء نے پارٹی کے نظریے اور منشور کو لورالائی کے عوام تک پہنچانے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
**مکمل پاکستان پارٹی — ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل، مستقبل ہمارا

0092-313-5000-734
