0092-313-5000-734    
Jobs  |   28 May 2026

مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر آج قومی انتخابات منعقد ہو جائیں

| 27 Feb 2026  
مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر آج قومی انتخابات منعقد ہو جائیں تو مکمل پاکستان پارٹی پورے پاکستان سے لاکھوں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرے گی۔ پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور عوام کا اعتماد مضبوط ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر خواتین کی شمولیت حوصلہ افزا حد تک بڑھ چکی ہے، جبکہ نوجوانوں اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی پارٹی کے نظریے سے متاثر ہو کر اس میں شامل ہو رہی ہے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مکمل پاکستان پارٹی کا پیغام ہر طبقے تک پہنچ رہا ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر آج بھی انتخابات ہوتے ہیں تو پاکستان کے مختلف حلقوں میں مکمل پاکستان پارٹی ایک مضبوط فوکل پوائنٹ کے طور پر سامنے آئے گی اور عوام بڑی تعداد میں اس کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ ان شاء اللہ عوام کے ووٹ اور اعتماد سے مکمل پاکستان پارٹی انتخابی میدان میں ایک نمایاں قوت بن کر ابھرے گی اور پاکستان کو ایک منظم، منصفانہ اور مضبوط مستقبل کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi

Home


Email: mpp42229@gmail.com