0092-313-5000-734    
Jobs  |   18 Apr 2026
Latest News

حکومت کی جانب سے کاروباری مراکز کو رات آٹھ بجے بند کروانے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

| 18 Apr 2026  
مکمل پاکستان پارٹی
نائب صدر
سیف الرحمن بھٹی،
حکومت کی جانب سے کاروباری مراکز کو رات آٹھ بجے بند کروانے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ اقدام نہ صرف غیر دانشمندانہ ہے بلکہ یہ لاکھوں محنت کش تاجروں، دکانداروں اور ان کے خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ کاروبار کا اصل وقت شام اور رات کے اوقات ہوتے ہیں، اور اسی وقت کاروبار بند کروانا دراصل لوگوں کا روزگار چھیننے کے برابر ہے۔
کاروباری طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی شدید لہر، بڑھتے ہوئے اخراجات، بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں کاروباری اوقات کو محدود کرنا ان کے لیے مزید مشکلات اور نقصان کا باعث بن رہا ہے، جس سے نہ صرف تاجر بلکہ عام صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
ہم حکومت سے سنجیدگی کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر فوری نظر ثانی کی جائے اور تاجر برادری کو عملی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔