0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Sep 2026

کراچی میں اہم سیاسی ملاقات

| 25 Sep 2026  

چیئرمین *مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی* کی کراچی میں *ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار* اور *چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی* سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں *باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورتحال، عوامی مسائل اور مؤثر طرزِ حکمرانی* پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ *بااختیار ضلعی و بلدیاتی حکومتوں کے نظام* کو مضبوط بنانے اور اختیارات و وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران *مکمل پاکستان پارٹی کے معاشی وژن اور کاروبار کے فروغ* کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی جانب سے *پاکستانی کرنسی کے قومی نشان کو متعارف کرانے کی کوشش* کو سراہا گیا اور اس اقدام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

*مکمل پاکستان پارٹی کے منشور*، خصوصاً کاروبار کے فروغ، معاشی خودمختاری، عوامی خدمت اور مضبوط مقامی حکومتوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان نکات کو قابلِ توجہ قرار دیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر اس امر پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا گیا کہ *عوامی مسائل کے حل، مضبوط بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی* کے لیے باہمی رابطے اور مثبت مکالمے کو جاری رکھا جائے گا۔

یہ ملاقات *عوامی خدمت، مؤثر مقامی حکومتوں اور پاکستان کی معاشی و انتظامی بہتری* کے حوالے سے ایک مثبت اور اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آئی۔

*محمد عبدالمتین ہاشمی*
چیئرمین
*مکمل پاکستان پارٹی*