پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پڑیال کا دورہ کیا، جہاں طالبات کے لیے نئے کلاس رومز کی تیاری کا کام جاری تھا، تاہم بجلی کی تاریں چھتوں کے اوپر سے گزرنے کی وجہ سے یہ کام گزشتہ کئی ماہ سے رکا ہوا تھا۔
پرنسپل کی درخواست پر چوہدری نعیم اعجاز نے موقع پر ہی واپڈا حکام کو فوری احکامات جاری کیے۔ ان کے احکامات پر واپڈا ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک پول لگا کر صرف ایک ہی دن میں چھت سے بجلی کی تاریں ہٹا دیں، جس سے کلاس رومز کی تعمیر کا رکا ہوا کام دوبارہ شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔
اس موقع پر چوہدری نعیم اعجاز نے کہا:
“حلقے کی بچیاں میری اپنی بچیاں ہیں۔ ان کی تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ تعلیم کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔”

0092-313-5000-734
