0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Sep 2026

کوہاٹی گینگ کے تین مبینہ ارکان گرفتار، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد

| 23 Sep 2026  

اسلام آباد (کرائم رپورٹر

کوہاٹی گینگ کے تین مبینہ ارکان گرفتار، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد

تھانہ نون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث کوہاٹی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ذاکر اللہ ولد جان محمد، عدنان ولد سخی بادشاہ اور امین خمین گل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کوہاٹ سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل 30 بور، ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر سنیچنگ کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پیشہ ور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔