0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Sep 2026

ملکی صورتحال اور قومی معاملات پر اہم ملاقات

| 26 Sep 2026  

مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمنٹیرینز کے بانی و صدر راؤ غلام رسول صاحب سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مکمل پاکستان پارٹی کراچی کے نائب صدر محمد عثمان عبدالرحمن صاحب بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، کاروباری و معاشی سرگرمیوں، معاشرتی مسائل، عوامی مشکلات اور پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے اس امر پر گفتگو کی کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مثبت رابطے، باہمی مشاورت اور قومی معاملات پر سنجیدہ گفتگو کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ساتھ ہی کاروباری طبقے کے مسائل، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان کی سیاسی، معاشی اور معاشرتی بہتری، قومی یکجہتی اور عوامی مفاد کو مرکزِ گفتگو رکھتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی