خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے خرم محمدزئی کے چرپیرا میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور وطنِ عزیز پاکستان کو دہشت گردی سے محفوظ رکھتے ہوئے امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔
محمد عبدالمتین ہاشمی
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی

0092-313-5000-734
