مکمل پاکستان پارٹی کے **ضلع لورالائی کے نائب صدر سردار پائند خان** کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں ایک اہم ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جس میں امداد کاکڑ، اجب خان کاکڑ، جمیل کاکڑ گلبر کالونی سے تعلق رکھنے والے گروپ نے شرکت کی اور باضابطہ طور پر **مکمل پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر پارٹی کے منشور، نظریے اور ملکی ترقی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے بالخصوص مکمل پاکستان پارٹی کے کاروبار دوست وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں کاروباری مواقع پیدا کرنا، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور عوام کے لیے روزگار کے نئے راستے کھولنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی کا عزم ہے کہ کاروبار کے فروغ، تعلیم کو روزگار سے منسلک کرنے اور عوامی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کے ذریعے ایک مضبوط، خوشحال اور خودمختار پاکستان کی بنیاد رکھی جائے۔
ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل — مستقبل ہمارا
مکمل پاکستان پارٹی — پاکستان کو مکمل بنانے کے عزم کے ساتھ
0092-313-5000-734
