مکمل پاکستان پارٹی ملتان میں معصوم یتیم بچے وسیم عباس کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ایک بے گناہ اور بے سہارا بچے کو اس طرح موت کے گھاٹ اتار دینا انتہائی سفاکیت، بے رحمی اور انسانیت سوز عمل ہے۔ ایسے واقعات معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ معصوم بچوں کے خون پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی ایسے سنگین جرائم کو کسی صورت برداشت کیا جائے گا۔ اگر قانون کے ہوتے ہوئے معصوم بچے محفوظ نہیں تو یہ پورے معاشرے کے لیے ایک سنگین سوال ہے۔
ہمارا دوٹوک مؤقف ہے کہ اس لرزہ خیز واقعے میں ملوث ملزم کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔ تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی یا دباؤ قبول نہ کیا جائے، اور جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے، تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے اور آئندہ کسی ظالم کو کسی معصوم کی جان لینے کی جرأت نہ ہو۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیم عباس کو انصاف فراہم کیا جائے، اس کے خون کو رائیگاں نہ جانے دیا جائے اور مظلوموں کے لیے انصاف کے دروازے بند نہ ہونے دیے جائیں۔
معصوم کا قتل ناقابلِ برداشت ہے، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے!
سیف الرحمن بھٹی
مرکزی نائب صدر
مکمل پاکستان پارٹی

0092-313-5000-734
