اسلام آباد میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی اور صدر رائزنگ پاکستان موومنٹ بلوچستان عطا اللہ مینگل کی ملاقات
اسلام آباد میں مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی سے رائزنگ پاکستان موومنٹ بلوچستان کے صدر عطا اللہ مینگل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع قلات میں پانچ ہزار گھروں کی بے دخلی اور تقریباً تیس ہزار افراد کے متاثر ہونے سے متعلق اطلاعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں خاندانوں کی رہائش اور مستقبل سے جڑا یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ توجہ کا متقاضی ہے۔ کسی بھی خاندان کو اس کے گھر سے محروم کرنے سے پہلے قانونی تقاضوں، انسانی حقوق اور متاثرہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
مرکزی صدر رائزنگ پاکستان رخشندہ تسنیم نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو بے گھر کرنے کے معاملے پر نظرثانی کی جائے، عوام کے تحفظات سنے جائیں اور کسی بھی کارروائی سے پہلے منصفانہ اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کیے جائیں اور مناسب متبادل رہائش و بحالی کے انتظامات کے بغیر کسی کو بے گھر کرنے سے گریز کیا جائے۔
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی اور صدر رائزنگ پاکستان موومنٹ بلوچستان عطا اللہ مینگل نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے بنیادی حقوق، گھروں کا تحفظ اور انسانی وقار ہر فیصلے میں اہمیت رکھتے ہیں

0092-313-5000-734
