“پاکستان کے عوام آج جس معاشی، سماجی اور اخلاقی بحران سے گزر رہے ہیں، اُس کا حل انقلاب نہیں، بلکہ ایک پائیدار اور عملی حکمتِ عملی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو نعرے نہیں، منصوبے چاہئیں۔ ہم سب کو متحد ہو کر محنت، دیانت اور خدمت کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔
مکمل پاکستان پارٹی عوامی مسائل کا حل صرف وعدوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے پیش کرے گی۔
ہم ہر پاکستانی کو دعوت دیتے ہیں کہ آگے آئیں، اور ایک منظم، فلاحی اور باوقار پاکستان کے لیے ہمارے قافلے میں شامل ہوں۔”
— محمد عبدالمتین ہاشمی
چیئرمین، مکمل پاکستان پارٹی