0092-313-5000-734    
Jobs  |   29 Jan 2026

لاہور: غازی آباد، ہری نگر چوک میں مکمل پاکستان پارٹی کی نوٹیفیکیشن تقریب

| 29 Jan 2026  

غازی آباد، ہری نگر چوک نزد امام بارگاہ، لاہور میں مکمل پاکستان پارٹی کی جانب سے عہدیداران کو نوٹیفیکیشن دینے کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پارٹی عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے۔

تقریب میں نائب صدر مکمل پاکستان پارٹی سیف الرحمن بھٹی، عبداللہ خان صدر رکشہ یونین لاہور، محمد فیصل ہاشمی صدر یونین 159، علی حسن نائب صدر یونین 159 اور عقیل فیضان نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی عوامی مسائل کے حل اور نچلی سطح تک مؤثر تنظیم سازی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے نئے عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے نظریے اور عوامی خدمت کے مشن کو دیانت داری سے آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے۔