0092-313-5000-734    
Jobs  |   03 Oct 2026

ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال، کراچی کے مسائل، کاروباری سرگرمیوں

| 3 Oct 2026  

کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کی اہم ملاقاتیں

مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے کراچی، کوئٹہ اور لاہور کا اہم دورہ کیا، جس کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری افراد، پارٹی عہدیداران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں ہوئیں۔ دورے کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، کاروباری سرگرمیوں، تعلیم اور پارٹی کے تنظیمی و آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ متعدد نئے افراد نے مکمل پاکستان پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔

کراچی: چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے کراچی میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ **ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی* سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات اور تبادلۂ خیال ہوا، جن کے نام بعد میں شامل کیے جائیں گے۔ ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال، کراچی کے مسائل، کاروباری سرگرمیوں، عوامی مشکلات اور پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے، جبکہ کئی نئے ساتھیوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
دورۂ بلوچستان کے دوران **کوئٹہ** میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی، سیاسی و سماجی شخصیت **شہزاد راجپوت** اور مکمل پاکستان پارٹی کوئٹہ کے صدر **سردار ناصر خان** نے **سردار بہرام خان خلجی** کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی۔

اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

کوئٹہ پہنچنے پر پارٹی صدر عبدالناصر اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے چیئرمین کا پُرجوش استقبال کیا۔ دورے کے دوران سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ بلوچستان میں کاروباری مواقع، عوامی مسائل، تنظیمی امور اور موجودہ ملکی صورتحال کے ساتھ ساتھ اردو کے ذریعے جدید اور سائنسی نظامِ تعلیم کے حوالے سے بھی مستقبل کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
دورے کے اگلے مرحلے میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی لاہور پہنچے، جہاں **لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال** کیا۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر **سیف الرحمن بھٹی**، لاہور کے نائب صدر **رانا زوہیب امتیاز**، نائب صدر طلبہ یونین لاہور **مبشر علی** اور سیکٹر اطلاعات لاہور **صیام مغل** سمیت پارٹی ذمہ داران موجود تھے۔

لاہور: لاہور آمد پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے ساتھ اہم اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر تنظیمی استحکام، کاروباری ترقی، تعلیم، عوامی رابطے اور موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں آئندہ کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے اس دورے کے اختتام پر چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے مختلف طبقات سے ہونے والی ملاقاتوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان رابطوں سے یہ احساس مزید مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان میں سیاسی گفتگو کے ساتھ تعلیم، کاروبار، مقامی حکومت، ادارہ جاتی بہتری اور عوامی مسائل کے عملی حل پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مکمل پاکستان پارٹی اسی سوچ کے ساتھ ملک بھر میں عوام، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ رابطے جاری رکھے گی۔