راولپنڈی (نمایندہ خصوصی ) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) حلقہ پی پی 10 چوہدری نعیم اعجاز کی پنڈ جھاٹلہ آمد پر سابق کونسلر ملک سعد حسن اور اہلِ علاقہ کی جانب سے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کونسلر ملک سعد حسن نے چوہدری نعیم اعجاز کو پنڈ جھاٹلہ آمد پر خوش آمدید کہا اور علاقے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں اور متحرک کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر ملک نوید نے بھی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی آمد اور عوام سے براہِ راست ملاقات پر شکریہ ادا کیا۔اہلِ علاقہ اور تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز نے یقین دلایا کہ مثالی ولیج منصوبے کا کام مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کے ابتدائی نقشے میں جو گلیاں شامل ہونے سے رہ گئی تھیں، انہیں بھی جلد شامل کروایا جائے گا تاکہ پنڈ جھاٹلہ کی تمام آبادی مساوی بنیادوں پر ترقیاتی سہولیات سے مستفید ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی منصوبے کے فنڈز دوبارہ جاری ہوں گے، تمام معطل شدہ ترقیاتی کاموں کو بلا تاخیر اور ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
0092-313-5000-734
