0092-313-5000-734    
Jobs  |   02 Nov 2026

حیدرآباد کی سڑک یا ترقی کا نیا تجربہ؟

| 2 Nov 2026  
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی کا بیان
سندھ میں ترقی کا ایک نیا ماڈل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حیدرآباد میں سڑکیں تو تعمیر ہو رہی ہیں، لیکن درمیان میں بجلی کے کھمبے بھی پوری شان سے کھڑے ہیں۔
شاید پیپلز پارٹی نے ترقی کی نئی تعریف متعارف کروا دی ہے کہ پہلے سڑک بناؤ، پھر کھمبوں کو ہٹانے کے لیے دوبارہ منصوبہ بناؤ، اور پھر اسی کام کو ایک اور ترقیاتی منصوبہ قرار دے دو!
سوال یہ ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ آخر کتنی مرتبہ ایک ہی منصوبے پر خرچ ہوگا؟
اگر ایک سڑک تعمیر کرنے سے پہلے بنیادی منصوبہ بندی نہیں ہو سکتی تو پھر سندھ کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کس معیار پر کی جا رہی ہے؟
پیپلز پارٹی کی قیادت سے گزارش ہے کہ ترقی صرف افتتاحی تختیوں، دعوؤں اور پریس ریلیز کا نام نہیں۔ ترقی وہ ہوتی ہے جس سے عوام کو سہولت ملے، ان کی جان محفوظ ہو اور ان کے ٹیکس کا پیسہ درست طریقے سے خرچ ہو۔
**عوام کو سڑکیں چاہئیں، سڑکوں کے درمیان رکاوٹیں نہیں!**
ہم سندھ کے عوام کی ترقی کے مخالف نہیں، بلکہ عوام کے نام پر ہونے والے غیر ذمہ دارانہ ترقیاتی تجربات کے خلاف ہیں۔
**محمد عبدالمتین ہاشمی**\
چیئرمین، مکمل پاکستان پارٹی
*ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا