Jobs  |   11 September 2024

, طبقاتی نظام کا مطلب کچھ لوگوں کا امیر یا غریب ہونا نہیں ہوتا بلکہ یہ ہوتا ہے کہ ذرائع پیداوار کس کے پاس ہیں۔ڈاکٹر شہناز خان وائس چیئرپرسن برابری پارٹی پاکستان

| 26 Jul 2024  

طبقاتی نظام کا مطلب کچھ لوگوں کا امیر یا غریب ہونا نہیں ہوتا بلکہ یہ ہوتا ہے کہ ذرائع پیداوار کس کے پاس ہیں۔ صنعتی انقلاب سے پہلے اس میں سب سے اہم زمین ہے۔ برصغیر میں زمین ہمیشہ بادشاہ کی ملکیت ہوتی تھی اور اسی سے وہ لوگوں پر اپنا کنٹرول برقرار رکھتا تھا۔ انگریزوں نے یہاں یورپ کی طرح کا فیوڈل سسٹم نافذ کیا جس میں زمینیں اپنے وفاداروں کو الاٹ کر دی گئیں۔ اور اس سے جاگیرداری سسٹم کا آغاز ہوا۔ ان جاگیرداروں سے انگریز اپنے سارے کام کرواتے تھے۔ انکو مقامی آبادی پر ہر طرح کا کنٹرول تھا، یہ اس علاقے کے بلا شرکت غیر حکمران ہوتے تھے۔ انگریزوں کی جنگوں میں نوجوانوں کو زبردستی بھرتی کرانا، مالیہ وصول کرنا اور لوکل مسلوں کے فیصلے کرنا انکے اختیار میں تھا۔

اسی سے جاگیردار گھرانے پیدا ہوئے جن کی نسلیں اب بھی پاکستان پر حکومت کر رہی ہیں۔ ان ہی لوگوں نے صنعتکاری بھی شروع کی۔ اور دولت چند ہاتھوں میں مرتکز ہو گئی۔

برابری پارٹی کے منشور کا پہلا قدم جاگیرداری نظام کا خاتمہ، لینڈ ریفارم نافذ کرنا ہے۔ لیکن اسکے لئے عام لوگوں کو دو تہائی اکثریت سے پارلیمنٹ میں ہونا لازمی ہے۔

اس ایک قدم سے یہ پورا نظام ٹھپ ہو سکتا ہے، دولت کی تقسیم زیادہ منصفانہ ہو سکتی ہے، موروثی سیاست کا خاتمہ ہو سکتا ہے، اور جو ظلم اس نظام سے جڑا ہے وہ ختم ہو سکتا ہے۔

لیکن کیا پاکستان کے عام لوگوں کو اسکا ادراک ہے؟ اور جن کو ادراک ہے وہ اس کے لئے جدوجہد کرنے کو تیار ہیں؟

جواد احمد نے راستہ دکھایا ہے، برابری پارٹی کی صورت میں ایک پلیٹ فارم بنایا ہے، اب اگر عام لوگ اسکو مضبوط نہیں کرتے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت انکی مدد نہیں کر سکتی۔

 

 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *