0092-313-5000-734    
Jobs  |   24 Jul 2026
Latest News
پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر مکمل پاکستان پارٹی کا مؤقف* ماحولیاتی تبدیلی اور گرین اینڈ کلین پاکستان کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی کا خطاب بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا بیان مکمل پاکستان پارٹی کے اسلام آباد میں دفتر کا افتتاح، اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے، محمد عبدالمتین ہاشمی پاکستانی روپے کے لیے ایک منفرد قومی علامت (لوگو) متعارف کرانے کا اعلان بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 5 بے گناہ پنجابی مزدوروں کی شہادت انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت سوز واقعہ ہے۔ یومِ شہدائے کشمیر (13 جولائی) پر مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کا بیان بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کے المناک واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک

مکمل پاکستان پارٹی کے محمد عبدالمتین ہاشمی کا خصوصی بیان

| 4 Feb 2026  

آج عالمی یومِ کینسر کے موقع پر مکمل پاکستان کے چیئرمین عبدالمتین ہاشمی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ کینسر اس وقت دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے، ہر سال تقریباً دو کروڑ نئے مریض سامنے آتے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد اموات اس بیماری کے باعث ہوتی ہیں، اور ماہرین کے مطابق تقریباً 30 سے 40 فیصد کیسز احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کر کے روکے جا سکتے ہیں۔ پاکستان میں بھی بریسٹ کینسر، پھیپھڑوں، جگر اور منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی بڑی وجہ دیر سے تشخیص، تمباکو نوشی، آلودہ ماحول اور طبی سہولیات تک محدود رسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف طبی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی اور قومی مسئلہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط کرے، عوام میں آگاہی پیدا کی جائے، سکریننگ اور ابتدائی ٹیسٹ کی سہولیات عام کی جائیں اور ہر شہری کو علاج کی مساوی رسائی دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند قوم ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، قومی وحدت، سماجی شعور اور اجتماعی ذمہ داری کے ساتھ ہمیں ایسے پاکستان کی تعمیر کرنا ہوگی جہاں انسانی جان کو اولین ترجیح حاصل ہو اور عوام کی فلاح ہی حقیقی قومی مفاد ہو۔