راولپنڈی ، آل پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام پاکستان زندہ کانفرنس کا انعقاد راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پنجاب آرٹس کونسل میں انعقاد پذیر ہوا تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ ، چئیرمن تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل ، صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ طارق علی ورک ، چئیر پرسن قوم آف منگ خولہ خان ، ایکس صدر آر آئی یو جے عابد عباسی ، صدر اے پی ایم سی سردار خرم خان ، ڈئرایکٹر این ایچ اے سبطین رضا لودھی ، صدر عوامی تحریک پنجاب غلام علی خان ، چئیرمن آل پاکستان میڈیا کونسل یسین بلوچ ، اینکر پرسن طارق راجپوت جرال ، دانش ور ماہر اقبالیات نعیم اکرم قریشی ، سیاسی و سماجی شخصیت حاجی جاوید خان ، وائس چیئرمین پاکستان زندہ باد موومنٹ چوہدری غضنفر ، صدر کیپیٹل جرنلسٹ ایسوسی ایشن وقار حید ر چوہان و دیگر مقررین کا تقریب سے خطاب مقررین نے افواج پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص پر مبارکباد پیش کی اور افواج پاکستان کے عزم کو سراہا مقررین کا کہنا ہے عوام اور فوج کا رشتہ لازوال ہے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جب تک افواج پاکستان ملک وملت کی سالمیت کے لئے موجود ہے کوئی ناپاک طاقت میلی آ نکھ سے پاک سر زمین کی طرف نہیں دیکھ سکتی تقریب میں صحافتی برادری ، تاجر برادری سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سالمیت کے لئے خصوصی دعا تقریب کے اختتام مہمانوں کے لئے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
Untitled
| 19 May 2025