مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی قیادت میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس میں مظفرآباد (آزاد کشمیر) سے محمد منیر انجم اور ان کے دیگر ساتھیوں نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر چیئرمین نے پارٹی کے وژن اور منشور پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی ملک میں شفاف قیادت، مضبوط معیشت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور حقیقی عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
نشست کے دوران نوجوان نسل نے بھی بھرپور شرکت کی اور کاروباری ترقی، روزگار کے نئے مواقع، صنعت و تجارت کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے اپنے قیمتی خیالات اور تجاویز پیش کیں۔ نوجوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر انہیں مناسب مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
چیئرمین نے نوجوانوں کے جذبے اور مثبت تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پارٹی ان کے آئیڈیاز کو عملی شکل دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منزلوں کو حاصل کر سکے۔
پاکستان زندہ باد
مکمل پاکستان پارٹی پائندہ باد
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi
Email: mpp42229@gmail.com

0092-313-5000-734
