0092-313-5000-734    
Jobs  |   11 Oct 2025

*ہر روز کا سانحہ اور اجتماعی ذمے داری

| 27 Sep 2025  

ہمارے معاشرے میں روز نئے سانحات جنم لیتے ہیں۔
کبھی مظلوم کا واسطہ کسی ظالم یا راشی افسر سے پڑتا ہے،
کبھی غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا رہتا ہے،
کبھی انصاف کے دروازے بند ہوتے ہیں،
اور کبھی سفید پوش اپنی جائز ضرورت پوری نہ کر پاتا۔

یہ سب بھی بڑے سانحات ہیں، لیکن ہم صرف سیلاب اور زلزلے کو سانحہ سمجھتے ہیں کیونکہ وہاں شور اور نمود زیادہ ہوتی ہے۔

یقیناً یہ نظام مسائل سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن یاد رکھیں، نظام کسی ایک فرد سے نہیں بدلے گا۔
یہ تبدیلی تب آئے گی جب ہم سب—پوری قوم، ہر پاکستانی—اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔
اگر ہر افسر، ہر ملازم، ہر مزدور، ہر کسان، ہر استاد، ہر شاگرد اپنی ذمہ داری دیانتداری سے نبھائے تو اسی نظام کے اندر بہت کچھ بہتر ہو سکتا ہے۔

اصل مسئلہ وسائل کی کمی نہیں، اصل بیماری بے حسی اور خود غرضی ہے۔
جب ہم اجتماعی طور پر بیدار ہوں گے اور اتحاد کے ساتھ ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے، تبھی یہ ملک ایک مکمل پاکستان کی صورت اختیار کرے گا۔

✍️
*چیئرمین: محمد عبدالمتین ہاشمی*
مکمل پاکستان پارٹی
:**
“بدلے گا ہر پاکستانی — بدلے گا پورا نظام”

آئیں مکمل پاکستان بنانے کے لئے مکمل پاکستان پارٹی کا ساتھ دیں